ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور:شاہراہ کنارے کی شراب دکان عوامی راستے پر منتقل : برہم دیہی عوام کا احتجاج

ہوناور:شاہراہ کنارے کی شراب دکان عوامی راستے پر منتقل : برہم دیہی عوام کا احتجاج

Tue, 04 Jul 2017 20:39:03    S.O. News Service

ہوناور:5/جولائی (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے اڈگونجی گرام پنچایت حدود کے ہامکی کراس پر شراب کی دکان شروع کئے جانے کے خلاف مقامی عوام نے سخت مخالفت کرتےہوئے احتجاج کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے کے تحت منکی ،ماوین کٹا کی شاہراہ کنارے پر موجود شراب کی دکان بند کرنے کے بعد مالک نے اڈگونجی مندر جانے والی ہامکی کراس کے قریب شراب دکان کھولنے کی تیار ی میں تھے۔ مقامی عوام کو جیسے ہی اس کی بھنک لگی تو کثیر تعداد میں شراب کی دکان کے سامنے جمع ہوکر کچھ دیر راستہ روکو کرتے ہوئے دھرنا دیا ۔ اس موقع پر ضلع پنچایت ممبر پشپا نائک نے جائے احتجاج پہنچ کر احتجاجیوں کےحق میں بات کرتے ہوئے ایکسائز افسران کو آڑے ہاتھوں لیا۔ جائے وقوع پر موجود ایکسائز افسران نے شراب دکان کی منتقلی کی وجہ بتانے کے باوجود بھی احتجاجی مطمئن نہ ہوکر احتجاج جاری رکھا۔احتجاجیوں کے سخت رویے کو دیکھتے ہوئے ایکسائز افسران نے شراب دکان دوسری جگہ منتقلی کے لئے کارروائی کی۔ اتنا ہونے کے بعد تمام عوام نے ڈی سی کو میمورنڈم سونپتے ہوئے کہاکہ کسی حال میں بھی ہماری دیہات میں شراب دکان کے لئے منظوری نہ دینےکا مطالبہ پیش کیا۔


Share: